صدر اور وزیراعظم کا قوم پر شہدائے کربلا کے عظیم صبر اورہمت وحوصلے کی اقدار کوسربلند رکھنے پر زور

صدر اور وزیراعظم کا قوم پر شہدائے کربلا کے عظیم صبر اورہمت وحوصلے کی اقدار کوسربلند رکھنے پر زور

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں قربانی،صداقت اور حق کے لیے کھڑے ہونے کا پیغام دیتا ہے۔

آج (اتوار) یوم عاشور پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ شہدائے کربلا کی ثابت قدمی اوربلند حوصلے کی اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھیں اور آزمائش و مشکلات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن نہ صرف قربانی، وفاداری اور صبر کی بے مثال داستان ہے بلکہ روشنی کا ایک مینار بھی ہے جو ہر دور کے اندھیروں میں حق و صداقت کا راستہ دکھاتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں درس دیتاہے کہ حق کا راستہ اگرچہ کٹھن ہے لیکن یہ وہ راستہ ہے جو اللہ تعالی کی رضا ‘ سکون قلب اور ابدی خوشحالی کی طرف لے جاتا ہے۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --