گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد صوبائی اسمبلی میں پارٹی کی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بحث کا ایک اہم حصہ خیبر پختونخواہ خصوصاً جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مرکوز تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --