پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے سربراہان کا مثالی یکجہتی کا اظہار

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے سربراہان کا مثالی یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم محمد شہبازشریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے بعد خانکینڈی میں چہل قدمی کی۔ آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم اور ترک صدر کو خانکنڈی کی تاریخ اور اس کی تاریخی عمارتوں سے آگاہ کیا۔

تینوں رہنماؤں نے غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی۔ واک کے دوران تینوں رہنماؤں نے پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کے اشارے کے طور پر ہاتھ تھامے، بعد ازاں صدر الہام علیوف نے ذاتی طور پر وزیراعظم کو ظہرانے کے لیے شوشا لے گئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --