پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

 پاکستان نے جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں مالدیپ کو 60-35 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیت لی ہے۔پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔صدر آصف علی زرداری نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی مالدیپ کے خلاف 60-35 گول سے شاندار فتح کو سراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی کوریا میں ایشین چیمپئن بن کر پاکستان کا نام روشن کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور امید ہے کہ ٹیم آنے والے وقت میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ یہ پوری قوم کے لیے قابل فخر لمحہ ہے اور کھیلوں میں خواتین کے لیے ایک اور سنگ میل ہے۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے صدر سمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض کے ہمراہ پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --