پاکستان کا علاقائی امن کیلئے ایران کیساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان کا علاقائی امن کیلئے ایران کیساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہراتے ہوئے خطے میں امن اور سفارتکاری کیلئے مذاکرات کے ذریعے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے اس عزم کا اظہار آج آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت کو سراہا اور حالیہ بحران کے دوران ایران کےجنگ بندی کے فیصلے کی تعریف کی۔صدر پیزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران عالمی فورمز سمیت ایران کیلئے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور تنازع کو کم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے تناظر میں خطے کی ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --