ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے پہلی بار طلائی تمغہ جیتنے والے ریسلر دین محمد  انتقال کر گئے

ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے پہلی بار طلائی تمغہ جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کر گئے

 پاکستان کے لیے اولین گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔دین محمد نے 1954 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، ریسلر دین محمد پہلوان کی عمر 100 برس سے زائد تھی۔

لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور کے رہائشی دین محمد پہلوان نے پاکستان کی طرف سے منیلا میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور ٹائٹل جیتنے کے لیے فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔

دین محمد نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور کامن ویلتھ گیمز میں بھی برونز میڈل جیتا۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے بابا دین محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ریسلر دین محمد کی ملک کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور انہوں نے ریسلنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --