جنرل ساحرشمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

جنرل ساحرشمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمومامبو نے راولپنڈی میں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دونوں افواج کے درمیان تعاون کے امکانات کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات اور وسیع تر جغرافیائی اور سیاسی منظر نامے پر بھی بات چیت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بدلتی ہوئی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --