خواتین اورغیر مسلموں کیلئے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن

خواتین اورغیر مسلموں کیلئے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی ، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ادارے کے نوٹی فیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون کو تیرہ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کوچار اورجمعیت علمائے اسلام پاکستان کو دو نشستیں ملی ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام نے دس، پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نے سات، سات جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے ۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون نے تئیس ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزنے دو اور استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزنے دو اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایک نشست حاصل کی ۔

-- مزید آگے پہنچایے --