وزیر خزانہ کا پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کوتقویت دینے پر زور

وزیر خزانہ کا پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کوتقویت دینے پر زور

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے 2030کے ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کوتقویت دینے کی غرض سے عالمی عزم کی تجدید پر زور دیا ہے۔سپین کے شہر سیویلا میں ترقی کیلئے مالی اعانت سے متعلق چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کثیرشراکت داروں کے گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وعدوں کی تکمیل کیلئے ترجیحی اقدامات پر فوری عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات اور پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق سرمایہ کاری سمیت مزید رعایتی قرضوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔محمد اورنگزیب نے جامع اوربامقصد شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --