وزیر اعظم نے پاکستان بھارت جنگ بندی کیلئے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی

وزیر اعظم نے پاکستان بھارت جنگ بندی کیلئے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیلئے مفاہمت میں اس کے اہم کردار کو سراہا ہے۔وہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج (بدھ) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک تمنائوں کااظہار کیا۔وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے رواں ماہ کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس مدت کو سعودی عرب کی حمایت سے خوش اسلوبی سے گزارنے کے عزم کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --