ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔کانفرنس میں محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔شرکاء نے محرم الحرام میں جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
