گورنر خیبر پختونخوا کی وزیر اعظم کو سوات کے المناک واقعے پر بریفنگ

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیر اعظم کو سوات کے المناک واقعے پر بریفنگ

بدھ کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔گورنر نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، وزیر پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے بجلی عبدالرحمن کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --