پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، اسحاق ڈار

پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ پاکستان کا بطور غیر مستقل رکن آٹھواں دور ہے اور اس ماہ پاکستان 2 اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلا اجلاس امن و تنازعات کے پر امن حل سے متعلق ہوگا جب کہ دوسرا اجلاس اقوام متحدہ اور او آئی سی کے تعاون پر مبنی ہوگا، پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان یو این چارٹر، عالمی قانون اور کثیرالجہتی اصولوں سے وابستہ ہے، دنیا بھر میں بڑھتے تنازعات و بحرانوں پر مؤثر ردعمل ضروری ہے، سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --