آزاد رکن اسمبلی چوہدری عثمان علی کی وزیراعظم سے ملاقات، ن لیگ میں شامل

آزاد رکن اسمبلی چوہدری عثمان علی کی وزیراعظم سے ملاقات، ن لیگ میں شامل

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے آج (پیر) یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پربھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --