محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997 کے تحت ہوگی۔