ورلڈ اولمپک ڈے: اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

ورلڈ اولمپک ڈے: اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

 پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے زیر اہتمام ورلڈ اولمپک ڈے کی مناسبت سے راول جھیل اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں اولمپزم کے جذبہ کو اجاگر کیا گیا۔

اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اولمپین صدف صدیقی،اولمپین احمد علی، اولمپین لیاقت علی، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور پاکستان روئنگ فیڈریشن کے چیئرمین رضوان الحق رازی، آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے میجر عرفان یونس، میجر نوید، سپورٹس آرگناٸزرز، کھلاڑیوں، بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، نے شرکت کی ۔

اولمپک ڈے کے موقع پرواک سمیت بچوں کے لیے خصوصی فن رن کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا، جب کہ اولمپک رنگز کے لوگو سے مزین ایک خوبصورت کیک بھی تقریب میں کاٹا گیا۔ ورلڈ اولمپک ڈے ہر سال 23 جون کو جدید اولمپک گیمز کے آغاز کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے، جہاں عالمی سطح پر اولمپک اقدار کو فروغ دینے، کھیل، فٹنس اور سماجی ہم آہنگی کے جذبے کو اجاگر کیاجاتاہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہر سال اس دن کو بھرپور انداز میں مناتی ہے تاکہ صحت مند طرزِ زندگی اور کھیلوں کے ذریعے شمولیت و ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --