اسلامی تعاون تنظیم نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں اور ایران’ شام اور لبنان میں اس کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے جو ان ممالک کی خودمختاری’ سیکورٹی اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔یہ مذمت ترکیہ کے شہر استنبول میں او آئی سی کے وزراء خارجہ کونسل کے51 ویں اجلاس کے دوران منظور کردہ اعلامیہ استنبول میں کی گئی۔اعلامیے میں زور دیا گیا ایران پر اسرائیل کے حملے فوری طور پر رکوائے جائیں۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے اعلامیے میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔اعلامیے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھارت کے حالیہ بلا جواز حملوں سمیت جنوبی ایشیاء خطے میں حالیہ عسکری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔