پاکستان کے معیشت کو مضبوط بنانے ، ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے انقلابی اقدامات

پاکستان کے معیشت کو مضبوط بنانے ، ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے انقلابی اقدامات

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی بدولت پاکستان نے معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔یہ کونسل ایک ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے جو تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ایک مقصد کے تحت اکٹھا کرتا ہے ۔اس کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، شفاف فیصلے کرنا، اور ایک مربوط حکمتِ عملی سے آگے بڑھنا ہے ۔اس سلسلے میں انفراسٹرکچر، سیاحت اور انسانی وسائل جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کیا گیا تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔زراعت کے شعبے میں اصلاحات اورجدید طریقہ کاراختیار کرنے سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فری لانسرز کی سہولت کے لیے پالیسی اقدامات کی بدولت آئی ٹی برآمدات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --