کوئٹہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مرنے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولا بارود کے علاوہ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک دہشت گرد پہلے بھی پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، جو آج کے آپریشن میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے۔