صدر، وزیر اعظم  کی  نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد

صدر، وزیر اعظم کی نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف جیت پر پاکستان ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ قومی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فتح سے قوم کے لیے بے پناہ فخر اور خوشی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

صدر اور وزیراعظم دونوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیم فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --