وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔یہ سنٹر وفاقی دارالحکومت میں تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات آج (جمعرات) اسلام آباد میں منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس بہترین طبی سہولیات اور طبی تحقیق کیلئے جدید آلات سے آراستہ جدید ترین ہسپتال ہوگا جس سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔منصوبے پر بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز کا انعقاد کیا گیا جہاں معروف کمپنیوں نے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --