پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلبہ سے خصوصی نشست ہوئی۔ طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرجوش استقبال کیا ۔طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے خطاب میں کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے،پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔طلبہ نے کہا کہ اپنے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اوران کا شکریہ دا کیا ۔طلبہ نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئیں۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

-- مزید آگے پہنچایے --