معروف وکیل اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، حسینہ تبسم شیخ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے سال26-2025 کے انتخابات میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور بار کے وقار میں اضافے کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے وکلاء برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ "پلیز ووٹ اینڈ سپورٹ” کے نعرے کے تحت ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ حسینہ تبسم شیخ کا کہنا ہے کہ اگر کامیاب ہوئیں تو بار کے تمام اراکین کی خدمت کو اپنا مشن بنائیں گی۔