امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈمارشل عاصم منیرکا شانداراستقبال

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈمارشل عاصم منیرکا شانداراستقبال

امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندارخراج تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد امریکن کمیونٹی کی جانب سےفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے دورہ امریکہ پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔پاکستانی کمیونٹی نے اآپریشن بنیان مرصوص میں شاندارکامیابی پراظہار تشکر کیا۔

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئے نیویارک ٹائم سکوائر، واشنگٹن ڈی سی اور مختلف مقامات پر سپہ سالار اور خوبصورت پاکستان کی ویڈیوزکی نمائش کاسلسلہ جاری ہے۔واشنگٹن ڈی سی کی مختلف شاہراہوں پر بھی ڈیجیٹل ٹرک کے ذریعے افواج پاکستان کی قربانیوں اوربے مثال خدمات کو اُجاگر کیا گیا۔

ان ویڈیوز میں افوج پاکستان اور شہداء کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔اوورسیزپاکستانیوں کی افواج پاکستان سے والہانہ محبت سے واضح ہے کہ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --