نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ڈی پی ایمز نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے فون کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی حملوں کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --