وزیراعظم کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی پاکستان کی مذمت کا اعادہ کیا ہے اور خطے کی کشیدہ صورتحال میں ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری موغادم سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معصوم لوگوں کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے کیونکہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --