اسرائیلی فضائیہ کے حملے، ایران نے جواباً بیلسٹک میزائل داغ دیئے

اسرائیلی فضائیہ کے حملے، ایران نے جواباً بیلسٹک میزائل داغ دیئے

ایرانی دارالحکومت تہران سے اسرائیلی فضائیہ کے وسیع پیمانے پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، شیراز میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام اور فوجی صنعتوں کے خلاف حملے جاری ہیں۔دوسری جانب شمالی اسرائیل بھر میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی بارش کے دوران سائرن بجنے لگے ہیں، ان علاقوں میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک بم شیلٹرز میں رہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ میزائلوں کو مار گرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --