نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر ریلویز کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو حضرت بری امام سرکار کے مزار کی نگہداشت اور اس کی تعمیر و مرمت کے کام کی ناصرف نگرانی کرے گی بلکہ مزار کے تقدس اور تحفظ کوبھی یقینی بنائے گی۔انہوں نے اسلام آباد میں حضرت بری امام سرکار کے مزار کی ترقی و انتظام کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیراعظم نے اس مزار کے تحفظ اور ترقی کیلئے کمیٹی کے ارکان کے عزم کو سراہا۔کمیٹی نے اس سال آٹھ سے دس اگست تک حضرت بری امام سرکار کا عرس منانے کا فیصلہ کیا۔
