گزشتہ سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی، وزیراعظم

گزشتہ سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی۔کابینہ اجلاس سے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے پچھلے بجٹ میں بوجھ اٹھایا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا، پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت نے جو کارکردگی دکھائی ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں، پاکستان کو اب ٹیک آف کرنا ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --