وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے، بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔انٹرنیشنل ڈے آف پلے (International Day of Play) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے، افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے، ایسا ماحول اور معاشرہ بنا رہے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد ، کھیلنے، سیکھنے اور بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیض یاب ہو۔