وفاقی بجٹ غریب عوام کیلئے ڈراؤنا خواب ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وفاقی بجٹ غریب عوام کیلئے ڈراؤنا خواب ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی بجٹ 26-2025 کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غریب عوام کے لیے "ڈراؤنا خواب” قرار دے دیا۔خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ "اونٹ کے منہ میں زیرہ” کے مترادف ہے جو عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے، بجٹ میں پٹرول اور بجلی پر ٹیکسوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جو پہلے سے پریشان عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہر چیز کو مہنگا کر دیتا ہے جبکہ توانائی کے متبادل ذرائع جیسے سولر پینلز پر بھی ٹیکس عائد کر کے حکومت نے غریب عوام سے ان کا آخری سہارا بھی چھین لیا ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ مہنگی ترین بجلی، طویل لوڈشیڈنگ اور اب سولر پینلز پر ٹیکس کے بعد عوام کے لیے جینے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا، جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔انہوں نے وفاقی بجٹ کو "شریف خاندان کے بزنس ونگ” کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ یہ بجٹ جاتی امرا یا لندن کے مے فیئر اپارٹمنٹس میں پیش کیا جاتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --