وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا، بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا، مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی، وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، الحمدللہ !عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔