واضح کرچکے ہیں، پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لئے اعلان جنگ کے برابر ہوگا، بلاول بھٹو

واضح کرچکے ہیں، پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لئے اعلان جنگ کے برابر ہوگا، بلاول بھٹو

واشنگٹن کے دورے پر موجود پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔چیئرمین پی پی پی اور پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری یہ بات ایک حقیقت پر مبنی سنجیدہ مؤقف ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --