وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انھیں اور ایران کے برادر عوام کو عید کی مبارک با د دی ۔
انہوں نے رہبر اعلی آیت اﷲ خامنہ ای کیلئے بھی نیک خواہشات کااظہارکیا ۔وزیراعظم نے اپنے ایران کے حالیہ دورے کا ذکرکرتے ہوئے ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کااظہارکیا ۔
دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور غزہ کے تشویش ناک حالات سمیت علاقائی اورعالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم نے صدر پزشکیان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔