وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے گورنرز کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تمام رہنماؤں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔انہوں نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیراعظم نے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے تمام رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تمام رہنماؤں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔