ریکارڈ ساز کارنامہ: ایکسائز آفیسر ملک طاہر محمود شہزاد کی شاندار ریکوری

ریکارڈ ساز کارنامہ: ایکسائز آفیسر ملک طاہر محمود شہزاد کی شاندار ریکوری

 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر راولپنڈی، ملک طاہر محمود شہزاد نے محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اٹک آئل ریفائنری راولپنڈی کی جانب سے سال 2014 سے واجب الادا پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر طویل قانونی اور انتظامی کوششوں کے بعد بالآخر مورخہ 23 مئی 2025 کو آٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم خزانہ سرکار میں جمع کرا دی گئی۔

یہ رقم ایک ہی دن میں کسی ایک یونٹ سے ہونے والی سب سے بڑی ریکوری ہے، جو کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

محکمہ کے اعلیٰ حکام نے ملک طاہر محمود شہزاد کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے اس کارنامے کو دیگر افسران کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔

یہ ریکوری نہ صرف محکمانہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ صوبائی خزانے میں قابلِ ذکر اضافے کا باعث بھی بنی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --