وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ ملک بھر سے آئے ہوئے چیمبرز آف کامرس کے صدور کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج (جمعہ ) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت اور کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے آسان کاروبار کی پالیسی پر عمل درآمد کررہی ہیں۔وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔