مصدق ملک کا موسمیاتی تعلیم اور جدت کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

مصدق ملک کا موسمیاتی تعلیم اور جدت کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کے وزیر ڈاکٹرمصدق ملک سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر نے موسمیاتی تعلیم اور جدت کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اورکہا کہ پاکستان میں گرین یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم شہباز شریف کاوژن ہے تاکہ موسمیاتی تحقیق کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے موسمیاتی اقدام سے متعلق ازبکستان کے عزم خاص طورپر گرین اور بلیو انرجی منصوبوں کے آغازپر اس کی تعریف کی۔ملاقات میں ازبک سفیر نے خصوصاً ماحول دوست معیشت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات پرزور دیا۔فریقین نے آئندہ ہونے والی کثیر ملکی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پرمنصوبہ بندی سے عملدرآمد کی جانب قدم بڑھانے اور تکنیکی مذاکرات کے اگلے دور کے انعقاد پراتفاق کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --