پی آئی اے نے بین الاقوامی آپریشنز کو توسیع دینے کی حکمت عملی کے تحت لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق نئے روٹ پر پہلی براہ راست پرواز اگلے ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو روانہ ہوگی۔پی آئی اے ہر بدھ کو ہفتہ وار بنیاد پر اس سروس کو چلائے گا ۔اس اقدام سے پاکستان سے پیرس کیلئے ہفتہ وار براہ راست پروازوں کی تعداد تین ہوجائے گی۔