آئی ایم ایف پروگرام سے ملک کی معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا، صدر

آئی ایم ایف پروگرام سے ملک کی معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا، صدر

صدر آصف علی زرداری نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایم ایف ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔وہ Jihad Azour کی قیادت میںعالمی مالیاتی فنڈ کے وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے آج (جمعہ ) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقا ت کی۔آصف علی ز رداری نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا ۔

صدر نے اس بات پرزور دیا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک کی معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے پاکستا ن کی اقتصادی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وفد نے کہا آئی ایم ایف کا پاکستان پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --