بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، تجارتی روابط اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، تجارتی روابط اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، تجارتی روابط اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن اور تنازعات کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر قیام امن کی کوششوں بالخصوص جنگ بندی معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ہر اُس قدم کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں استحکام کا باعث بنے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو باہمی مفادات اور احترام کی بنیاد پر مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔

-- مزید آگے پہنچایے --