مارٹن ڈاؤ کی بالغوں میں قبض سے متعلق پہلی قومی ہدایت نامے کی تیاری میں معاونت

مارٹن ڈاؤ کی بالغوں میں قبض سے متعلق پہلی قومی ہدایت نامے کی تیاری میں معاونت

مارٹن ڈاؤ مارکر لمیٹڈ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بالغوں میں قبض کے علاج سے متعلق متفقہ قومی رہنما ہدایت نامے کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ہدایت نامہ پاکستان سوسائٹی آف گیسٹروانٹرولوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی کی 41 ویں بین الاقوامی کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ماہرینِ گیسٹروانٹرولوجی کی موجودگی میں پیش کی گئیں۔ یہ سنگِ میل دو سال کی مسلسل محنت اور عزم سے تکمیل ہوا۔

مارٹن ڈاؤ مارکر نے ہدایت نامے کی تیاری اور اشاعت کے لیے بلا مشروط تعلیمی گرانٹ فراہم کی، جو مالی معاونت کی ایک اہم شکل تھی۔ اس عمل کے دوران تمام طبی مواد، سفارشات، اور ادارتی فیصلے مکمل طور پر آزاد اور خودمختار طبی ماہرین کے پینل نے مرتب کئے، اور اسپانسر کا کوئی عمل دخل شامل نہیں تھا۔ تمام شریک مصنفین نے کوئی بھی ذاتی مفادات شامل نہیں کئے تاکہ علمی و اخلاقی شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔

ہدایت نامے کو ممتاز طبی ماہرین کی ٹیم نے اس وژن کے ساتھ تیار کیں کہ پاکستان میں بالغ افراد میں قبض کی تشخیص، علاج اور نگہداشت کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔
مزید برآں، یہ ہدایت نامہ "پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنسز” میں باضابطہ طور پر شائع ہوچکا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ طبی جریدہ ہے۔
قبض ایک عام لیکن اکثر نظر انداز کی جانے والی بیماری ہے، اس کی معیاری دیکھ بھال میں طویل عرصے سے موجود خلا کو پُر کرتے ہوئے، یہ اقدام پاکستان میں پہلی مرتبہ اس مرض کے لیے سائنسی شواہد پر مبنی ایک جامع فریم ورک متعارف کروا رہا ہے۔ یہ فریم ورک نہ صرف بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کو مدنظر رکھتا ہے بلکہ اسے پاکستان کی مقامی آبادی، ثقافت اور طبی حقائق سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
اس فریم ورک کے تحت تشخیص، علاج اور فالو اپ کے لیے واضح پروٹوکولز فراہم کیے گئے ہیں، جو نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں میں بھی معیاری اور یکساں طبی نگہداشت کو فروغ دیتے ہیں۔ طبی بہتری سے ہٹ کر، یہ ہدایات مستقبل کی تحقیق، پالیسی سازی اور ایک مضبوط تر صحت کے نظام کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہیں، جس کا مقصد عوام، خاص طور پر کمزور طبقات، کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
ڈاکٹر عاطف الرحمٰن خان، ڈائریکٹر بزنس یونٹ، مارٹن ڈاؤ مارکر نے کہا "یہ رہنما ہدایات پاکستان میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہم ان ماہرینِ طب کی انتھک کاوشوں کو دلی طور پر سراہتے ہیں جنہوں نے اس علمی منصوبے میں حصہ لیا۔ مارٹن ڈاؤ میں، ہم ملک بھر میں طبی عمل کو بہتر بنانے والی کوششوں کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔”

یہ قدم پاکستان میں بالغ افراد میں قبض کے علاج کے معیارات کو بہتر بنانے کی جانب ایک بامعنی پیش رفت ہے۔ مارٹن ڈاؤ گروپ طبی برادری کو بااختیار بنانے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے صحت کے بہتر نتائج اور مؤثر طبی عمل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --