ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، شدید گرم موسم کے باعث وسطی، جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دوپہر کے بعد ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --