اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ نے خضدار میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں یونیسف پاکستان کی ایڈووکیسی اور کمیونیکیشن کی سربراہ کیرن ریڈی نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اوربچوں کے تحفظ کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس طرح کے پرتشدد واقعات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کااعادہ کیا کہ بچوں کو کسی بھی تنازعے یا جارحیت میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔