خضدار خودکش حملہ، وزیراعظم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

خضدار خودکش حملہ، وزیراعظم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، خضدار بس حملے کے متاثرین اور زخمی بچوں سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور کورکمانڈر کوئٹہ نے وفد کو بہیمانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں خضدار بس دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کی عیادت کی، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، وزیرِ اطلاعات بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق آج بلوچستان کے علاقے خضدار میں بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے میں معصوم بچوں کو لے جانے والی سکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں 3 معصوم بچوں اور 2 فوجی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، حملے میں 39 بچوں سمیت 53 افراد زخمی ہوئے، 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --