قومی غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زراعت’ افزائش حیوانات اور ماہی گیری کے شعبوں کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا ایک جامع پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔
لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد خاطر خواہ زرمبادلہ کا حصول ہے۔رانا تنویر حسین نے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں پنجاب کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں کسان دوست اصلاحات کا نتیجہ ہے۔