وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مقصدایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر ابھرنا ہے جو جنوبی اوروسطی ایشیائی معیشتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔
روس میں قازان فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادرپورٹ نے پہلے ہی کارگو سروسز شروع کردی ہیں جبکہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کو گرم پانیوں تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔وزیر مواصلات نے کہا کہ مزارشریف سے کوہاٹ تک ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے پر تریسٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر لاگت کا تخمینہ متوقع ہے