وزیراعظم کا بااختیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر پر زور

وزیراعظم کا بااختیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ صنفی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائیں اور جامع اور بااختیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں۔

آج عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے پر ایک پیغام میں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جس میں خواتین کو بااختیار بنایا جائے اور کسی کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کے دن کا موضوع فوری لائحہ عمل کا تقاضا کرتا ہے کہ’’ڈیجیٹل تبدیلی میں صنفی مساوات کیوں ضروری‘‘ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تکنیکی ترقی کے فوائد معاشرے کے تمام افراد کو یکساں طور پر ملیں۔

انہوں نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کو دنیا بھر میں جامع اور مساوی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2024-2025 میں80 لاکھ مزید خواتین کو موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوئی جس سے صنفی فرق 38 فیصد سے کم ہو کر25 فیصد رہ گیا جو عالمی سطح پر دیہی خواتین میں واقع ہونے والی سب سے قابل ذکر تبدیلی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ فوائد پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کا حصہ ہیں کیونکہ اس سے ٹیلی کام سبسکرائبرز کی تعداد بیس کروڑ جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد پندرہ کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور ڈیٹا کے استعمال میںچوبیس اعشاریہ دو پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں موبائل ایکو سسٹم کا حصہ سولہ ارب ستر کروڑ ڈالر ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --