پاکستان،ترکیے کا علاقائی امن کو فروغ دینے کے عزم کااعادہ

پاکستان،ترکیے کا علاقائی امن کو فروغ دینے کے عزم کااعادہ

پاکستان اور ترکیے نے باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون کو مزید بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ عزم پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرِ خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دہرایا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان ترکی کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --