پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور اس کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوانوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی اور تعریف یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو دشمن کے ناپاک عزائم سےخبردار کرتے ہوئے متحد رہنے پر زور دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ایک ناقابل تسخیر رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں، اور ملک کے نوجوان اس کی سیسہ پلائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی یکجہتی اور پُرعزم جذبے کے ساتھ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --